May 16, 2018 07:15 pm
views : 367
Location : Sindh Assembly
Karachi- Information Minister Sindh Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی،ن لیگ والوں کو توبہ کرنی چاہیے نواز شریف نے وزیر اعظم سمیت اپنی پوری جماعت کو پریشانی میں مبتلا کیا ہو اہے،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بجلی کی صورتحال
انتہائی افسوسناک ہے کہیں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے کہیں بارہ گھنٹے
تو کہیں 6 سے آٹھ گھنٹےلوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کہاں ہیں وہ شوباز شریف جو ہاتھوں میں پنکھیاں لے
کر احتجاج کیا کرتے تھےاور پھر لوڈشیڈنگ کے جھوٹے دعوے کئے گئے،پانی کا
مسئلہ بہت اہم ہے فصلیں سوکھ رہی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی موجود ہی
نہیں ہے،آج اسی سلسلے میں حیدر آبا میں بہت بڑا احتجاج کرنے جا رہے
ہیں،خدارا وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور ان مسائل کو حل کریں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو توبہ کرنی چاہیے نواز شریف
نے وزیر اعظم سمیت اپنی پوری جماعت کو پریشانی میں مبتلا کیا ہو اہے،یہ
ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے عوام انکے خلاف ہوتی جارہی ہے۔