May 17, 2018 03:34 pm
views : 624
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair visits Indus Hospital
کراچی ، گورنرسندھ محمد زبیر کا انڈس ہسپتال کا دورہ
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر نے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ نے ہسپتال کے چاروں فلورز پر واقع
مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ وہاں زیر علاج مریضوں سے انھیں فراہم کی جانے
والی طبی سہولیات سے بھی آگاہی حاصل کی۔ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر
عبدا لباری نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ضمن میں گورنر سندھ محمد زبیر
کوتفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا انڈس معیار ی طبی سہولیات فراہم
کرنے والا بہترین اسپتال ہے۔ پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ اسپتال سے سالانہ لاکھوں
مریض مفت طبی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں۔ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت
پورے ملک میں موذی امراض کے خاتمہ کے لئے شروع کئے جانے والے پروگرامز قابل
ستائش ہیں۔
محمد زبیر نے کہا ہسپتال 2007 ء سے لاکھوں ضرورت مند مریضوں کو بہترین اور
مفت علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ نیٹ ورک کا آغاز کو
رنگی ، کراچی کے ہسپتال سے شرو ع ہوا اور آج یہ پاکستان کے 11 بہترین
ہسپتالوں کا انتظام چلارہا ہے۔ بلا شبہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے قیام سے
پاکستان میں صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں۔
* عوامی مفادمیں نیٹ ورک اپنا دائرہ کار بھی مزید بڑھارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل ہو سکیں۔گورنرسندھ
انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر عبدا لباری نے کہا حکومت پنجاب نے
نیٹ ورک کو 7 ہسپتالوں کا انتظام حوالے کیا ہے جہاں مریضوں کو بہتر طبی
سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ نیٹ ورک ، ملیریا ، ٹی بی اور دیگر
بیماریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجہ کے
لئے بھی خصوصی اقدامات کررہا ہے۔
ڈاکٹر عبدا لباری نے کہا انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت 11ہسپتال کام کررہے ہیں
جن میں انڈس ہسپتال ، کورنگی کیمپس ، کراچی 300 بستروں پر مشتمل کثیر
الشعبہ ہسپتال میں 150 بستروں پر مشتمل پیڈیا ٹرک کمپلیکس بھی شامل ہے۔
توسیعی منصوبہ کی تکمیل کے بعد ہسپتال میں پیڈیا ٹرک کینسر یونٹ اور بستروں
کی تعداد 996 ہو جائے گی۔