May 17, 2018 11:21 pm
views : 443
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Declines by 431 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 431 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات(17مئی 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 431 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41869 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 298 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،209 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔