پشاور،رمضان کی آمد کیساتھ پشاور میں بھی پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
رمضان کی آمد کیساتھ پشاور میں بھی پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہری منگائی سے پریشان ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،پشاور یوں نے انتظامیہ سے پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔
ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی پشاور میں بھی دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے،مہنگائی کے اس دور میں جہاں کیلا عوام کو منہ چیڑانے لگا ہے تو وہی پھلوں کے بادشاہ آم دو سو سے ڈھائی سو میں ملنے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے اور فی کلو تین سو روپے ملنے والے سیب نے تو شہریوں کا پارا کردیا ہائی،صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہر پھل کی قیمت میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کردیا گیاہے،یہی وجہ ہے کہ شہریوں نے مہنگائی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری جانب دکانداروں نے بھی بہانہ ڈھونڈ لیا کہتے ہیں کہ انہیں مین منڈیوں میں پھل مہنگا ملنے کی وجہ سے وہ مہنگے داموں پھل بھیجنے پر مجبور ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ تو جاری کیا جاتاہے لیکن اس پر عمل درآمد کہی پر بھی نظر نہیں آرہا جسکی وجہ سے شہریوں کے پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری عبدالحلیم خان کا کہنا تھا
دکاندار عبدالرحمان کا کہنا تھا