May 17, 2018 11:34 pm
views : 431
Location : Chaman housing Society
Quetta- Terrorist Attack on Chaman housing Society
کوئٹہ،چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دہشت گردوں کا حملہ
کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ میں تین دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
دھماکے اتنے زوردار تھے جن کی پورے شہر میں آوازیں سنی گئیں علاقے میں وقفے وقفے سے چار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب ہی ایف سی کا مددگار سینٹر واقع ہے،واقعے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔