کوئٹہ،دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی کوشش ناکام
کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام ایف سی مددگار سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4دہشت گرد ہلاک فائرنگ کے تبادلے میں 4سیکورٹی اہلکار زخمی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی کوشش کی گئی دہشت گردوں نے داخلی گیٹ پر بارودسے بھری گاڑی ٹکرائی تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد پانچ تھی جو اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے،دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
وزیراعلی بلوچستان نے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے پر زخمی اہلکاروں کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔