May 18, 2018 08:16 pm
views : 388
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 381 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،381 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (18 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس381 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41488 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 55کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،200 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔