Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 18, 2018 08:24 pm views : 440

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meets President Of TIP
  • Urdu

کراچی ، پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتی ہے، گورنرسندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنرہاؤس میں ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے صدر ہمایوں ظفر سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ٹی آئی پی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الجبار بھی موجود تھے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq"> گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتی ہے ، ملکی برآمدات کا بڑاحصہ بھی ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صنعت کو مزید فعال کیا جائے اس ضمن میں ویلیو ایڈیشن سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے بہتر نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں ،ویلیو ایڈیشن سے ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ ، برآمدات اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ یقینی ہے۔
ٹیکسٹائل صنعت کی فعالیت کے ضمن میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کی اہمیت کے باعث ہی اس شعبہ کے لئے علیحدہ وزارت تشکیل دی گئی ہے جو مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ ملکی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد حصہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے جبکہ یہ صنعت 38 فیصد روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے ، اس صنعت کے مسائل کے حل سے اس سے منسلک تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی فائدہ ہوگا ، گذشتہ چند برس کے مقابلہ میں اس مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل صنعت کی مزید فعالیت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان با لکل مختلف ہے پورے ملک میں امن و امان اورتوانائی کی صورتحال بہت بہتر ہے ، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول دستیاب ہے۔گورنرسندھ نے امید ظاہر کی کہ ویلیو ایڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکسٹائل صنعت مزید بہتر انداز میں فعال ہو سکے گی با الخصوص اس کے 6 سب سیکٹرز اسپیننگ ، ویونگ ، پروسیسنگ، پرنٹنگ، گارمنٹس مینو فیکچرنگ اور یارن مینو فیکچرنگ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
ملاقات میں ٹی آئی پی کے صدر ہمایوں ظفر نے گورنرسندھ کو بتایا کہ 500 سے زائد طلبہ ٹی آئی پی میں مختلف فیکلٹیز میں زیر تعلیم ہیں ، ٹیکسٹائل صنعت کی موجودہ صوورتحال پر ٹی آئی پی نے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں اندرون و بیرون ملک سے ماہرین نے شرکت کی تھی۔
ٹی آئی پی کے صدر ہمایوں ظفر نے مزید بتایا کہ ٹی آئی پی کے گریجویٹس بنگلہ دیش ، سری لنکا اور ویت نام کی ٹیکسٹائل صنعت میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹی آئی پی کے مسائل جلدحل ہو ں گے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved