May 18, 2018 08:31 pm
views : 408
Location : Different Areas
Peshawar- DC Peshawar inaugurates Facilitation Center
پشاور ڈی سی پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا ماہ رمضان میں اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو
کنٹرول کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل ، شہر کے 12مقامات پر فیسیلیٹیشن سنٹرز
قائم کر دیئے گئے جو قیمتوں میں اضافے کی عوامی شکایات وصول کرینگے۔
پشاور میں ماہ رمضان میں مہنگائی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کا نیا
اقدام ، شہر میں 12 مقامات پر فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کر دئیے گئے جو شام 4
سے آٹھ بجے تک مہنگائی سے متعلق عوامی مسائل سن کر ان کو حل کرینگے۔ ڈی سی
پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران حامد شیخ ان کا کہنا تھا کہ نرخنامے پر درج
قیمتوں کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہیوی او
ڈی سی پشاور کا کہنا تھا فیسیلیٹیشن سنٹر کے علاوہ پیٹرولنگ سکواڈ بھی
تشکیل دیا گیا ہے جو پیدل افراد پر مشتمل ہے اور وہ گلی کوچوں میں شہریوں
کو شکایات سن کر ایکشن لے گاف
ڈی سی نے کہا کہ ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دائرہ کار گھروں تک بڑھانے کا
منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ کوئی بھی شخص اپنے گھر کے لیے خریدے گئے دودھ
کو چیک کراسکے۔