May 18, 2018 08:49 pm
views : 658
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Vice Chairman of Chinese Central Military Commission visits NHQ
اسلا م آباد ، سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کا نیول ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ
سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے نیول ہیڈ
کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود
عباسی سے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے
جنرل چانگ یوشاکا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز
مہمان کو سلامی پیش کی۔
بعد ازاں ، سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے پاک
بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور
بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹِو کے اہم منصوبے سی پیک پرتبادلہ خیال کیا
گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل ظفر محمود عباسی نے دونوں ممالک کی مسلح
افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا ۔سنٹرل ملٹری
کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کا ہر مشکل دور کا دوست ملک
قرار دیا۔پاک بحریہ کے سربراہ اور سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین
نے سی پیک اور اس سے جُڑے منصوبوں کی کامیابی کو خطے اور آس پاس کے ممالک
کے لوگوں کی خوشحالی اور اقتصادی ترقی قرار دیا۔
ملاقات کے بعد معزز مہمان کو بحرِ ہند کی سکیورٹی صورت حال اورخطے میں امن و
استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں جنرل چانگ یوشا، کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کا دورہ بھی کریں گے۔
سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص
مسلح افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔