اسلام آباد،ایم ایم اے کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ
امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور فلسطینیوں کی شہادتوں کے خلاف
متحدہ مجلس عمل کی جانب سے لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے
کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ
اور اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حالیہ تحریک میں ٹانگوں سےمعذور فلسطینی
مزاحمت کرتے ہوئے شہید ہوسکتا ہے تو مسلمان ممالک کیا نہیں کرسکتے،ترکی
اور جن ممالک نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے سفیر واپس بلائے ہیں ان کو
سلام پیش کرتے ہیں،مسلم ممالک اپنے اپنے سفرا امریکہ و اسرائیل سے واپس
بلائیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر
جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلانا خوش
آئند مگر وہ قراردادوں کی بجائے عملی اقدامات سامنے لائے،امت مسلمہ ترکی کے
صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ کھڑی ہو،دنیا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم
ڈرون حملے دیکھ لئے اب کیوں خاموش ہےسعودی عرب میں جب ٹرمپ کی سربراہی میں
اجلاس ہوگا تو پھر یہی حال ہی ہوگا،امریکہ نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس
منتقل کرکے دوریاستی موقف دفن کردیا،مسلم ممالک امریکہ اور اقوام متحدہ کے
فریب سے نکلے،مسلم ممالک امریکہ و اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔