May 18, 2018 09:13 pm
views : 395
Location : Parliament House
Islamabad- Leader Of The Opposition Syed Khurshid Ahmed Shah Media Talk
اسلام آباد،وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات،نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید
شاہ کے درمیان ملاقات میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں
ہوسکا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی سے ملاقات ختم ہوگئی،ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ
ناموں پرغورکیا گیا۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب
اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیراعظم کے
نام پر اتفاق نہیں ہوسکا،وزیراعظم ملک سے باہر جا رہے ہیں، اس لئے اب
وزیراعظم سے دوسری ملاقات منگل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف
باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے
کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے
کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔