اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی
کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر
نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں
کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا
جس میں شرکاء نے نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
غلط تصورات کی بنیاد پر اور حقائق سے ہٹ کر رائے قائم کرنا بدقسمتی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ ممبئی
حملوں کے بارے میں نواز شریف کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے،اجلاس کے بعد
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور میڈیا ٹاک کی جس
کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔