May 18, 2018 09:47 pm
views : 406
Location : FC Madadgar Centre
Quetta- FC Madadgar Centre Attack Update
کوئٹہ، ایف سی مدد گار سینٹر حملے کی تحقیقات کا عمل جاری
کوئٹہ میں گزشتہ روز ایف سی مدد گار سینٹر حملے کی تحقیقات کا عمل جاری
واقعے میں شہید ہونے والے موٹر وے پولیس اہلکار محمد ادریس کا جسد خاکی
ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔
کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ ایف سی مددگار سینٹر کو گزشتہ شپ دہشت
گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم فورسز کی بروقت کارووائی نے امن
دشمنوں کا حملہ پسپا کر دیاتھا۔
حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے حملہ
آوروں کے اعضا فرانزک لیبارٹری بحجوائے جائیں گے جہاں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ
کیا جائے گا جبکہ انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے نادرہ سے بھی مدد ک لی جائے
گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پانچ خود کش حملہ
آوروں نے ایف سی سینٹر پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت
کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تاہم فورسز کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت
گرد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 4 جوان مقابلے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔