پشاور،شہرمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری موسم خوشگوار
پشاور میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
شہر میں دن بھر سورج آگ برساتا رہا جبکہ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہیگا
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت سولہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ
بائس ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب پچاسی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن،
فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں
اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں
تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔