کراچی،پاکستان کوسٹ گارڈز کی روائیاں، 21ہزار لیٹر شراب، 51ہزار ٹن بیئر برآمد،2ملزم گرفتار
پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 21ہزار لیٹر
شراب اور 51ہزار ٹن بیئر برآمد کر کے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث2ملزم
گرفتار کرلئے، پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے
ہوئے بلوچستان کی ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر سات کلو حشیش برآمد کرلی،
کاروائی میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے،ایک اور
کارروائی میں اوتھل میں آئل ٹینکر سے 10600لیٹر سمگل شدہ ڈیزل برآمد
کرلیا، پسنی میں 21ہزار لٹر شراب، بیئر کے 51ہزار ٹن برآمد اور 40ہزار بیگ
وائن بھی قبضے میں کرلی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر کاروائی کے دوران
چوبیس تارکین وطن گرفتار کرلئے گئے، گرفتار افراد میں 23پاکستان اور ایک
نائجیریا کا باشندہ ہے۔