لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجر نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجر نے محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی ہے۔ باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے عوام کے مینڈیٹ سے انحراف کیا اور کس نے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھا۔5 سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد زشہباز شریف نے کہاہماری کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔ملک کے بڑے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمارے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے۔ سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے۔