کوئٹہ،ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ بے بس
ماہ صیام میں انتظامیہ کوئٹہ شہر میں سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ نرخنامے کو نافذ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمت وصول کرنے کے باعث شہریوں کےلئے سبزیوں اور پھلوں کی خریداری مشکل ہوگئی ہے۔
شہر میں پھلو ں اورسبزیوں کی قیمتوں میں بچاس سے 60 فیصد اضا فہ ہوگیا ہے جبکہ حکومت گران نفروشوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہےلیموں چار سو روپے،تورئی اوربھنڈی 80روپے جبکہ مٹر 90روپے فروخت کئے جانے لگا ،اسی طرح پھلو ں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی آڑو ،200سیب 180 آم 150چیری 200روپے بکنے لگی۔
مارکیٹ میں قمیتں زیادہ ہو نے پر روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو سبزیوں اور پھلو ں کی قیمتیں مقرر کی ہیں کم از کم اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خریدار کا کہنا تھا
ایک نوجوان کا کہنا تھا