لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے ارکان اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر، ارکان صوبائی اسمبلی مناظر حسین رانجھا، آزاد علی تبسم، اعجاز شفیع اور ملک ذوالفقار ڈوگر شامل تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کی، خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ہماری سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی ترقی ہے۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تاریخی ترقیاتی منصوبوں سے دورس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہااللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا تو پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی نئے ہسپتال بنائیں گے۔ پنجاب میں ہیلتھ کا کلچر بدل گیا، ہسپتالوں کو خدمت مرکز بنا دیا۔ صوبہ بھر میں عوام کو مفت طبی ٹیسٹوں کی سہولت تاریخی اقدام ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعلیم، صحت اور زراعت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پیش کئے۔