بھکر ،پولیس کی کارروائی,خیبر پختونخوا اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بھکر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خیبر پختوانخواہ سے بھاری مقدار میں پنجاب اسمگل کیا جانیوالااسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں رائفل کلاشنکوف ، پسٹل ، میگزین ، چھے ہزار کارتوس شامل ہیں ڈی پی او خالد مسعود چوہدری ڈی ایس پی صدر چوہدری تنویر امجد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ خیبر پختوانخواہ سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا اسلحہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ میں بھی استعمال ہونے کا خدشہ ہے مزید تحقیق کر رہے ہیں ۔
بھکر سی آئی اے اور تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خیبر پختوانخواہ سے پنجاب میں سمگل ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ملزم گرفتار ملزم معظم شفیق ٹوبہ ٹیک سنگ کا رہائشی بتایا گیا ملزم خبیر پختوانخواہ سے کار میں بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کررہا تھا کہ ایس ایچ او صدر فاروق احمد خان ، سی آئی اے پولیس ملک شیر علی چھینہ ، شوکت جٹ نے ملتان میانوالی روڈ پر چیکنگ کے دوران ملزم کی کار کو چیک کیا کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔
ڈی پی او خالد مسعود چوہدری ڈی ایس پی چوہدری تنویر امجد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی ہے کہ پنجاب سمگل ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ براامد ہوگیا ملزم بھی گرفتار ہوگیا ہے ہوسکتا ہے اسلحہ دہشت گردی میں ٹارگٹ کلنگ میں استمال ہوتا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔