پشاور،پی پی پی سینیٹر بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی کی پریس کانفرنس
پی پی پی سینیٹر بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کی انکوائری کےلئے وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائے،کےپی میں اربوں روپے کرپشن پر عمران خان کی بھی انکوائری کریں۔
پشاورپریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پی پی پی سینیٹر بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام وسائل پانچ سال سے بنی گالہ منتقل ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے مختلف معاہدوں میں کرپشن کی،چائنہ اور ایف ڈبلیو او کے معاہدوں کا کیا حشر ہوا،پانچ ارب روپے کے لئے قرض لینے والے بتائیں سمال ڈیمز کا کیا ہوا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پویز خٹک اور انکی ٹیم کو گرفتار کرکے انکوائری کریں،پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے،صوبائی صدر اور ورکرز میں کوئی اختلاف نہیں،ہمایون خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے،خیبر پختوخوا میں پیپلز پارٹی میں شمولیتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔