سانگھڑ، ضلعی انتظامیہ سانگھڑ کی عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا
ضلعی انتظامیہ سانگھڑ کی عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا رمضان المبارک میں ہونے والی تمام اشیاء کا ریٹ سرکاری ریٹ لسٹ سے دوگنا عوام سے وصول کیاجارہا ہے ضلع بھر میں محکمہ پرائس کنٹرول مارکیٹ کمیٹی ریونیو بلدیہ اور پولیس نے ابھی تک گراں فروشوں کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی کنٹرول روم اور شکایتی مراکز قائم نہیں کئے جس کی وجہ سے گراں فروش من مانے ریٹ عوام سے وصول کررہے ہیں۔ کیلے کا سرکاری ریٹ 60روپے درجن ہے جبکہ بازار میں اس کی فروخت ایک سو روپے جاری ہے جبکہ بکرے کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت560روپے فی کلو ہے لیکن قصاب 700روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں جو سرکاری ریٹ لسٹ سے 140روپے زیادہ سرعام فروخت ہورہا ہے جبکہ تربوز 20روپے کلو سے60روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ گراں فروش پوری سانگھڑ کی اوپن مارکیٹ میں عوام سے اپنی من مانی کے ریٹ وصول کررہے ہیں ۔