کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی امریکہ میں فائرنگ سے جاں بجق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد
کراچی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی،عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کی امریکا ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جان بجق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سبیکا کے والد عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کرکے اظہار تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے قتل پر دلی صدمہ پہنچا ہے ورثا سے اظہار تعزیت کرنے آئے ہیں،بڑی افسوس کی بات ہے حکمران جماعت کے جانب سے کسی نے بھی ورثا سے تعزیت کرنے کی زحمت نہیں کی ہے،کم عمری میں معصوم بچے کے بچھڑے سے ورثا غم سے نڈھال ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سبیکا شیخ کے قتل پر ورثا سے دکھ کا اظہار کرتے ہیں امریکا جیسے ملک میں بھی دہشگردی ہوری ہے اسکول میں اسلحہ لے جانے پر تشویش ہے،امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی بچی کو قتل کرنا افسوس ناک واقعہ ہے ملزم کو کار واقع سزا ہونی چاہیے۔