May 20, 2018 03:55 pm
views : 416
Location : Different Areas
Peshawar- Chicken Price Hike In Ramdan
پشاور،ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، مرغی کی قیمتوں میں بے حد اضافہ
صوبائی دارالحکومت پشاورمیں رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر
قابو پانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ماہ
مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی پشاور میں مرغی کی قیمتوں نے ڈبل سنچری عبور کرلی۔
مارکیٹ سروے کے مطابق پشاور و ملحقہ علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے ہی
روز مرغی کی قیمت فی کلو 201 روپے تھی جو کے دن بند بڑھتی جارہی ہیں جس کی
قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ
کی اصل وجہ رسد کم اور طلب زیادہ ہے۔
اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی حضرت گل کا
کہناتھاکہ پنجاب میں گندم کی کٹائی کے باعث مرغی کی فارمنگ کم ہوئی ہے اور
دوسری جانب مرغیوں میں بیماری کی وجہ سے بھی ساٹھ فیصد مرغیاں مر جاتی ہیں
اور رمضان بھی شروع ہوگیا ہے اس لئے رسد کم اور طلب زیادہ ہے جس کی وجہ سے
قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔جنرل سیکرٹری کا کہناتھاکہ پشاور سمیت صوبہ
بھرکیلئے 80 فیصد مال پنجاب سے آتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت و لاپرواہی کے باعث تاحال صوبے کے کسی
بھی حصے میں سرکاری سطح پر فارم نہ بن سکے کچھ عرصہ قبل لائیو سٹاک حکام
نے اعلان کیا تھاکہ اب پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں سرکاری سطح پر
مرغیوں کی فارمنگ کی جائیگی جس کے بعد مرغی کی قیمتوں میں اعتدال پر رہیں
گی ۔
ادھر مرغی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ نے شہریوں کو شدید پریشان کردیا ہے
جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ملحقہ اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیاررکھی
ہے۔
ایک شہری فاروق خان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
دکاندارحضرات گل نے میڈ یا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا