کراچی ، سندھ رینجرز کی کارروائی ،خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے
ہوئے پرانے گولیمار کے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں واقع ایک خالی پلاٹ کے
اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ لیاری گینگ وار
(عزیر بلوچ گروپ) کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے
استعمال کر نا تھا۔ بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں 3 عدد ایس ایم
جیزبمعہ 12 عدد میگزین،2 عدد آوان بم اور2570 عددمختلف اقسام کے راؤندز
شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر
کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز کو دیں ۔