کراچی،امریکا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر اظہار تعزیت کے لئے ایم کیو ایم رہنماؤں کی آمد
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،امین الحق،و دیگرایم کیو ایم رہنماامریکامیں فائرنگ
سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت
کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ؤں نے طالبہ کی موت پردکھ کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سبیکا شیخ کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرے،امریکی
حکومت سبیکا شیخ سمیت تمام معصوموں کی موت کی تحقیقات کرائے، امریکہ میں
روز بروز ایسے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، امریکی انتظامیہ ایسے
واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی
اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم
جاں بحق ہوگئے تھے،پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور کو
گرفتارکرلیا گیا۔
بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے
ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ
خاندانوں کے ساتھ ہیں۔