کراچی،ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس کو حادثہ،2افراد جاں بحق،7 زخمی
کراچی میں ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی,بس حادثے میں متعدد
مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں,واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو
ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی،امدادی ٹیموں کی
جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں سے 3
افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔