May 20, 2018 09:41 pm
views : 432
Location : Colonel Sohail Abid Residence
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal Visits Shaheed Colonel Sohail Abid Residence
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچ گئے
وزیر داخلہ احسن اقبال کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچ گئے ۔اس موقع
پروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے لواحقین سے تعزیت اور انکے صبر جمیل کے
لیے دعا بھی کی ۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کرنل سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں
نے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،قوم کو اپنے
شہداء پر فخر ہے ،ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال
قربانیاں دی ہیں،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔پاکستان سے نفرت
کا خاتمہ اولیں ترجیح ہے۔
وزیرداخلہ احسن اقبال قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔