واشنگٹن، پاکستان کشن گنگا ڈیم پر عالمی بینک سے رجوع کرے گا ،اعزاز چوہدری
امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کشن گنگا ڈیم پر عالمی بینک سے رجوع کرے گا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا
تھا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے ، کشن گنگا ڈیم ، رتلے اور
دیگر بھارتی منصوبوں پر بات کی جائے گی۔
امریکہ میں متعین پاکستانی اعزاز چوہدھری نے کہا اقوام متحدہ میں مسئلہ
فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری فلسطین کے
مسئلہ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
اعزاز چوہدری نے امریکا پر زوردیا کہ امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے
لیئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی پر پاکستان کو
تحفظات ہیں۔ کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔