Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 20, 2018 10:35 pm views : 396

Location : Different Areas

Karachi- Heat Wave In City
  • Urdu

کراچی،شہرقائد میں قیامت خیز گرمی، پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

شہر قائد میں جھلسادینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا پارہ 44ڈگری تک جاپہنچا قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے۔
کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہے۔ شہر میں سورج آگ برسانے لگا، قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے۔ دوپہر 3 بجے کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)45 ڈگری محسوس کی جارہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب 15 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ سمندری ہوائیں بند ہیں، شدید حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کا جینا عذاب ہوگیا ہے۔
شدید گرمی، ہوا، پانی کی بندش اورکے الیکٹرک کی جانب سےفنی خرابیوں کے نام پر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں لوگوں کیلئے مشکلات بڑھادیں۔ گرم موسم کے باعث شہر میں ویرانی اور سڑکوں پر سناٹا چھایاہوا ہےشہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے خود کو گھروں تک محدود کرلیاہے۔
محکمہ موسمیات19 سے23مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کرچکا ہے، گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں جانےسے گریز کرنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجبوراً جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اورسرپرگیلاکپڑارکھیں۔ جب کہ صوبائی حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے کراچی کی مقامی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کررکھی ہیں اس کے علاوہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب اندرون سندھ کے بھی کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرارہے، چھور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی میں 43، حیدرآباد میں 42، بدین میں 41، سکھر میں 41، دادو میں 41، لاڑکانہ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
اس موقع پر ایک شہر ی اسحاق نے ذررائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتےہوئے کہا
شہری اشرف نے کہا
عبد الزیزنے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
توفیق نے کہا

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved