کراچی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سبیکا کے والد سے تعزیت کی اور بچی کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے، اللّٰہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں ان کی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبیکا شیخ کے والد عبدالعزیز کا کہنا تھا