کراچی، شہر کی مقامی مسجد میں تراویح کا سلسلہ جاری
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں شہر بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بھی انتظامات کئے گئے ہیں،شہر بھر میں مختلف مقامات پر چھ روزہ،دس روزہ،پندرہ روزہ تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
صدر کی مقامی مسجد میں بھی تراویح کا سلسلہ جا ری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کے لئے بھر پور اقدامات کئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے جبکہ اس ماہ محترم میں نیکیوں کا ثواب بھی بڑھ جاتا ہے اور انسان نیکیوں کے قریب اور برائیوں سے دور ہوجاتا ہے،ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور اپنے رب کو راضی کریں جبکہ رمضان المبارک کے بعد بھی مساجد کو آباد رکھیں۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری شبیر کا کہنا تھا
نوجوان عبدالوہاب کا کہنا تھا
عبدالحنان کا کہنا تھا
نوجوان عمران قادری کا کہنا تھا