May 21, 2018 04:56 pm
views : 415
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 92 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،92 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلےروزپیر (21مئی 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
92پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41715 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 226 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔