May 21, 2018 05:06 pm
views : 405
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Engineer Muhammad Baligh Ur Rehman
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق محمد شہباز شریف نے کہا شعبہ تعلیم کا
پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔ تعلیم کی
بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔ علم ایک
ایسی دولت ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے۔پنجاب
حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت ہمہ وقت شعبہ تعلیم
میں بہتری کے لیے متحرک ہے۔شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام
پر عملدرآمدکیا گیا ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ و طالبات کو شاندار
تعلیمی ماحول اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقداما ت کئے گئے
ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہونہار، ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی
وظائف فراہم کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔پنجاب
ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے سے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف دیئے جا
رہے ہیں۔کم وسیلہ اوربے سہارا بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے دانش
سکولز میں مفت تعلیم، کتب، یونیفارم دیئے جارہے ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہاپنجاب حکومت صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم سکولوں میں
بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خطیر فنڈز فراہم کررہی ہے۔زیور تعلیم
پروگرام کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں لڑکیوں کے وظائف میں اضافہ کیا
گیا ہے۔اس پروگرام سے قوم کی لاکھوں بیٹیاں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔پنجاب
حکومت کے بے مثال اقدامات نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا
ہے۔تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر
استوارکرنے کیلئے منظم پالیسی اپنائی ہے۔