کوئٹہ،شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگرد تنظیم کی بم بنانے والی فیکٹری پکڑلی
کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگرد تنظیم کی بم
بنانے والی فیکٹری پکڑلی، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیکٹری کلی برات کے ایک
چھوٹے مکان میں بنائی گئی تھی جبکہ مکان سےبارودی مواد اور اسلحہ کا بڑا
ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے،جس میں 200کلوگرام سے زائد بارودی مواد،3تیار
خودکش جیکٹیں،2تیار دیسی ساختہ بم شامل ہیں،برآمد اسلحہ میں 4دیسی ساختہ
بم،2کلاشنکوف،3پستول شامل ہیں جبکہ پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور
دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں برآمد کیا گیا ہے
مکان کالعدم دہشتگرد تنظیم کے گزشتہ روز مارے گئے کمانڈر سلمان بادینی اور
ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا،اسلحہ ہزارہ برادری اور فورسز کیخلاف
دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے چھپایا گیا تھا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورائیہ نے
مکان کا دورہ کیا اس موقع پر عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھامکان میں بم بنانے
والی فیکٹری بنائی گئی تھی،مکان میں خودکش جیکٹیں اور دیسی ساختہ بم بناکر
شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کی جاتی تھی،مکان کی نشاندہی
کلی الماس آپریشن اور ایف سی مددگارسینٹرپر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد
سے ہوئی،پولیس اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے متحرک ہیں۔