لاہور،رمضان کے مہینے میں پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
لاہور میں رمضان المبارک کے مہینے میں پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو
گیا ہے جس کے سب روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ناجائز منافع خوروں نے عوام کی ذندگی اجیرن
کردی ہے،رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر
رہی ہیں جس سے غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے سحری اور افطار کے
تیاری بھی مشکل ہو گئی۔
ماضی کی طرح رواں برس بھی ضلعی حکومت کا قیمتوں کی جانچ پڑتال کا نظام غیر
موثر ہو کر رہ گیاہے اور ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ محض
دکھاوا ثابت ہونے لگی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دکاندار من مانے نرخوں کی وصولی
کے ساتھ عوام کی جیبیں خالی کرنے میں مصروف ہیں ۔
ناجائز منافع خوررمضان المبارک سے قبل 30 روپے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز 100 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں جہاں مہنگائی کم ہونی
چاہیےوہیں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت کو اس سلسلے
میں سخت ایکشن لینا چاہیے۔
ایک شہری کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
ایک نوجوان کا کہنا تھا
ایک خریدار کا کہنا تھا
ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا
ایک اور خریدار کا کہنا تھا