اسلام آباد،عمران خان 100 دن کا حساب نہ دیں پچھلے پانچ سال کا حساب دیں ،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو دو سال سے عدالتوں کے چکر لگوائے جا رہے ہیں، ایک بھی پیسے کی کرپشن الزام ثابت نہ ہواریفرنسز کی توسیع پر توسیع و قت کی توسیع کی جارہی ہے،نیب میں رائے ونڈ روڈ کی توسیع کا حساب مانگا جا رہا ہے،جس پر اسکول اسپتال اور رائے ونڈکا اجتماع بھی منعقد ہوتا ہے۔
احتساب عدالت کے احاطے میں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے 4 گھنٹے کھڑے ہوکر اپنا بیان رکارڈ کروایا ہےنواز شریف نے ملک سےدہشتگردی ختم کی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ الزام لگانے والے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔
مریم اورنگ زیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 100 دن کا ایجنڈا خیالی حکومت کا خواب،یو این ڈی پی میں کارکردگی سامنے آگئی ہے،خیبر پختونخوا کے لوگ ہمارے بھائی ہیں رپورٹ پڑھ کر دکھ ہوا ،پنجاب جیسی ترقی کے پی کے میں دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان میٹرو بس کے لئے کھودے گئے کھڈے بھی نہ بھر سکے اور لاہور می اورنج ٹرین چل رہی ہے،عمران خان 100 دن کا حساب نہ دیں پچھلے پانچ سال کا حساب دیں وہ ٹویٹ کریں اور اپنی نا اہلی پر قوم سے معافی مانگیں۔