May 22, 2018 11:34 am
views : 407
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 427 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،427پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (22مئی 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
427پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42076 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 246 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،46 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔