May 22, 2018 12:14 pm
views : 387
Location : General Hospital
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits General Hospital
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کردیا
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کردیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے انسٹی ٹیوٹ
آف نیورو سائنسز کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت
دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے انسٹی ٹیوٹ میں
فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
مریضوں نے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں فراہم کئے جانے والی سہولتوں پر
اطمینان کا اظہار کیا۔مریضوں اوران کے تیمارداروں نے بہترین علاج معالجے کی
سہولتوں پرشہبازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مریضوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دکھی انسانیت کے مسائل آپ سے
زیادہ کوئی نہیں جانتا۔آپ دن رات صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کرتے
نظرآرہے ہیں۔ہم آپ کی صحت اوردرازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔
مریضوں اوران کے عزیز و اقارب نے شہبازشریف کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہادکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں
رچی بسی ہوئی ہے۔ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ہرطرح کے وسائل دے کر آ پ کو آپ
کا حق دیا ہے۔ صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لے جانا میرامشن ہے۔آج
پنجاب کے ہسپتالوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا سفر سے تیزی سے جاری
ہے۔دکھی انسانیت کی دعائیں میرا خون اورحوصلہ بڑھا دیتی ہیں۔