May 22, 2018 12:21 pm
views : 420
Location : Colonel Sohail Abid Shaheed Residence
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi visits Colonel Sohail Abid Shaheed Residence
اسلا م آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے
کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کرنل سہیل کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی جبکہ ان کے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں
سے عبارت ہے، کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کے لیے باعثِ
فخر ہیں۔کرنل سہیل عابد شہید کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے
گا۔
کچھ روز قبل آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے
کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ
سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے تھے۔