May 22, 2018 01:03 pm
views : 416
Location : Different Areas
Peshawar- Siri Paye Demand Increases in Ramdan
پشاور ، ماہ رمضان میں سری پائے کی مانگ میں اضافہ
ماہ رمضان میں جسم کو توانائی پہچانے کے لیے سری پائے مفید غذا تصور کی
جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پشاوری افطار میں عموما سری پائے کا استعمال بڑھا
دیتے ہیں۔
رمضان آتے ہی دیگر کھانے پینے کی اشیاء سمیت پشاور میں سری پائے کی مانگ
میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ لذیز پائے اور سری کا گوشت نا صرف جسم کو
توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے منفرد ذائقے سے منہ کا ذائقہ بھی دوبالا
ہوجاتا ہے، رمضان آتے ہی پشاور کے سری پائے فروشوں کے کام میں بھی اضافہ
ہوجاتا ہے۔
شہری بھی دور دراز کے علاقوں سے اپنے پسندیدہ سری پائے لینے وقت سے بھی
پہلے پہنچ جاتے ہیں، شہریوں کے مطابق دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد جسم کو سری
پائے جیسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔
سری پائے جسم کو توانائی پہنچانے کا بہترین زریعہ تصور کیا جاتا ہے تاہم
شہریوں اور دکانداروں کو سری پائے بناتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھنا
چاہیے۔
اس مو قع پردکانداراحمد ولی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
خریدارتاسور خان نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا