کراچی ، شہر میں شد ید گرمی کی لہر برقرار، انسانوں کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر کے جانور بھی نڈھال
کراچی میں جاری حالیہ گرمی میں انسانوں کے ساتھ جانوربھی گرمی سے نڈھال نظر آرہے ہیں۔
سندھ کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ کراچی کا درجہ
حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے,کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے
کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ
تک جانے کا امکان ہے۔
گرمی سے بچاؤ کے لئے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے اہم اقدامات کئے گئے
ہیں،انتظامیہ کے مطابق شیر ،بھالو،بندر اور ہاتھی کو گرمی زیادہ محسوس ہوتی
ہے اس لئے انکے لئے خصوصی انتظامات کئےگئے ہیں,جانوروں کے تالابوں میں
پانی بھر دیا گیا ہے جبکہ شیر کے لئے برف کی سلیں بھی رکھی گئی ہیں،ہاتھی
تالاب میں نہا رہے ہیں اور ٹھڈے پانی کے خوب مزے لے رہے ہیں ۔