May 22, 2018 06:07 pm
views : 412
Location : Different Areas
Karachi- Heat Wave In City
کراچی،شہربھر میں سورج آج بھی آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور شہرِ قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن 2 بجے درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ
کیا گیا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے
زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس موقع پر شہری محمد سمیع نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری رضوان محمود نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
فیصل ایدھی کا انتظامات کے حوالےسے میڈ یا کے نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا