May 22, 2018 06:18 pm
views : 423
Location : Chairman Secretariat
Lahore- PTI Leader Shafqat Mehmood Press Conference
لاہور،چیف جسٹس پاکستان لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں لگی آگ کی تحقیقات کرائیں،شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے مطالبہ کیاہے کہ چیف جسٹس
پاکستان لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں لگی آگ کی تحقیقات کرائیں۔
شفقت محمود کہتے ہیں 9مئی2013کوانتخابات سے2دن پہلے پلازہ میں آگ لگی،ڈیڑھ
ماہ بعددوبارہ آگ لگی،کیا یہ معمولی بات ہے؟ واقعہ میں 27 افراد جاں بحق
ہو گئے تھے۔
ڈیڑھ ماہ بعددوبارہ ایل ڈی اےپلازہ میں آگ لگی،دوسری آگ کی رپورٹ میں بہت
دلچسپ چیزیں سامنے آئیں،فرانزک رپورٹ میں بتایاگیاکہ7ویں فلورمیں جوآگ
لگی وہ حادثاتی نہیں،رپورٹ میں کہاگیا آگ شارٹ سرکٹ یاحادثاتی نہیں
تھی،جلنے والا ریکارڈ ڈ وہ ریکارڈ تھا جو ایل ڈی اے کے پلاٹ تقسیم کیے گئے۔
شفقت محمودکامزیدکہنا تھا کہ پارٹی پالیسی واضح ہےکہ کسی سیاسی جماعت سے
انتخابی اتحادنہیں کرنا،قاف لیگ ہویاکوئی اورجماعت ان سے الیکشن الائنس
کامعاملہ مفروضے پرمبنی ہے،نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم
کے درمیان پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی، انہیں معاملہ پارلمانی
کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جاتا نظرآرہا ہے۔