May 22, 2018 06:24 pm
views : 405
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 1096 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1096پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (22مئی 2018)
کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس1096 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42744 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 259 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،66 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔