May 23, 2018 12:42 am
views : 455
Location : National Press Club
Islamabad- PPP Maula Bakhsh Chandia Press Conference
اسلام آباد،پیپلز پارٹی کے پاس بھٹو ہے، بے نظير ہے ، مخالفین کے پاس کیا ہے؟مولا بخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کے پاس بھٹو ہے، بے نظير ہے ، مخالفین کے پاس کیا ہے؟ہمارے پاس قلندر ہے تو دھمالیں ڈالتے ہیں ، لوگ ان سے مطمئن ہیں،ہمیں چور چور کہنے والے بین الاقوامی طور پر چوری میں پکڑے گئے، عمران خان کے نکات میں سنجیدگی نہیں، عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیرنہیں، عمران خان نے ڈرائی کلین کی دکان کھول رکھی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرمولا بخش چانڈیونے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے،عمران خان 100 روزہ پروگرام پیش کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری کر رہے ہیں، خان صاحب جو 5 سال میں نہ کرسکے 100 دن میں کیا کریں گے؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن آنے دیں، 100 سنار کی ایک لوہار کی ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب اپنی ذات کے لیے اداروں پر حملہ آور ہیں، وہ اپنے مفادات کے لیے شیخ مجیب کے راستے پر چل پڑے ہیں جبکہ بین الاقوامی چوری میں پکڑے جانے کے بعد میاں صاحب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔