اسلام آباد،عمران خان 100 دن کا نہیں،5 سالوں کا حساب دیں،احسن اقبال
وزیرِ داخلہ و منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ’نو ایکشن ٹاک اونلی (نیٹو) کمانڈر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے تقریریں کروالیں، لیکن ان کا عمل زیرو بٹا زیرو ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2013 میں قوم کے ساتھ دھوکا کیا،گزشتہ 5 سال میں پشاور میں میٹرو بس چلنے بجائے یہاں پر اس کے جنگلے بھی نہیں لگے۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ میں تیسری مرتبہ ٹیک آف کی پوزیشن پر کھڑا ہے، حکمراں جماعت نے اپنے دورِ اقتدار میں مسائل پر گرفت حاصل کی ہے اور جو وعدے کیے انہیں پورا کیا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ اگلے 100دن کا نہیں، پچھلے 5سال کا ہے،،تحریک انصاف کے 100دن کے پلان کا جواب دے دیا ہے،جبکہ ہم نے اپنے منشور پرعملدر آمد کر لیا ہے۔