کوئٹہ،تهیٹر اداکار عبداللہ النور موٹر سائیکل پر پاکستان کا سفر 45 روز میں مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے
بلوچستان کے تهیٹر اداکار عبداللہ النور موٹر سائیکل پر پاکستان کا سفر 45 روز میں مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے،کوئٹہ پہنچنے پر شہریوں نے عبداللہ کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر شہریوں کی جانب سے عبداللہ کو روایتی بلوچی پگڑی پہنائی گئی جبکہ نوجوانوں نے اپن کا پیغام دینے والے ہیرو کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائی۔
عبداللہ کا پیغام پرامن پاکستان امن پسند بلوچستان ہےعبداللہ نے پورے ملک میں 8 ہزار کلو میٹر کا سفر 45 دنوں میں مکمل کیا اورچائنا بارڈر سے لیکر افغان بارڈر تک امن کا پیغام دیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ کاکہنا تھاکہ مشکلات امن کے سامنے بے معنی ہیں،پورے پاکستان میں پیار کرنے والے لوگ ملے،ملک کے132 اضلاع میں میں گھوما،لوگوں نے خوشی سے استقبال کیا۔