پشاور،پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے نام پر سیاست کی،ضیا اللہ آفریدی
پی ٹی آئی کے منخرف رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے نام پر سیاست کی،وزیر اعلی نے35 سالہ تجربے کی بنیاد پر ٹیکنیکل کرپشن کی،آڈیٹر جنرل نے پرویز خٹک کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا،پرویز خٹک نے اربوں روپے کرپشن کے دستاویزات چھپائے،ٹیکنیکل چور نے ایک سال میں 36 ارب روپے کی کرپشن کی ہے،میرے پاس تمام کرپشن کے دستاویزات موجود ہیں،پنجاب میں حکومت کے لئے خیبر پختونخوا میں 90 اور 100 دن کا پلان دیا جا رہا ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب پرویز خٹک کو گرفتار کیوں نہیں کرتے،مختلف محکموں کے 134 ارب میں 36 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، صوبائی حکومت نے 2016-17 میں 36 ارب روپے کی کرپشن کی ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں 36 ارب کی ٹیکنیکل طریقے سے کرپشن کی ہے،آڈٹ کےمطابق1352 محکموں کیلئے401ارب روپے جاری ہوئے تھے،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے صرف111محکموں کی آڈٹ رپورٹ جاری کی ہے،آڈٹ رپورٹ کے مطابق 36 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہے،نیب مسٹر کلین کو گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کرے،111 محکموں کے 134ارب میں 34 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔