May 23, 2018 02:38 pm
views : 404
Location : Hakeem Muhammad Saeed Ground
Karachi- Funeral prayer of Sabika Sheikh offered at Hakim Saeed Ground
کراچی ، ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق طالبہ سبیکہ شیخ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی
پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی نماز جناز ہ حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا
کردی گئی۔
ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کی میت ترکش
ایئرلائن کی پروازٹی کے 708 کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچی، جہاں اے ایس
ایف اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی، جس کے بعد میت کو سبیکہ کے گھر
منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں سبیکہ کی نمازِجنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع
حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِجنازہ کی امامت وفاقی اردو
یونیورسٹی کی مسجد کے مولانا حافظ اقبال نے کرائی۔
نمازجنازہ میں سبیکا کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے علاوہ گورنرسندھ محمد
زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ
کمال سمیت بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی، اس موقع
پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے میڈ یا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا